رائی برابر
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - تھوڑا سا، مقدار یا قدر و قیمت میں بہت کم، برائے نام۔ "انہیں رائی برابر بھی اس کے استعمال کا موقع نہ دو۔" ( ١٩٢٢ء، قول فیصل، ٨٧ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'رائی' کے ساتھ فارسی صفت 'برابر' لگانے سے مرکب 'رائی برابر' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء کو "کلیات نعت محسن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تھوڑا سا، مقدار یا قدر و قیمت میں بہت کم، برائے نام۔ "انہیں رائی برابر بھی اس کے استعمال کا موقع نہ دو۔" ( ١٩٢٢ء، قول فیصل، ٨٧ )